Posts

Showing posts with the label وزیراعلیٰ

کراچی دھماکے میں پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق

  پولیس کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس سے شہر کے علاقے شیرشاہ میں نجی بینک کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ نور حسن   18 دسمبر 2021 کراچی: شہر میں شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایکسیڈنٹ ایمرجنسی اینڈ ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ انہیں ملنے والی لاشوں کی کل تعداد 14 ہے۔ دریں اثنا، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ 10 زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، جب کہ چھ افراد زیرِ نگرانی ہیں، جن میں دو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس کے باعث ہوا، ایس ایس جی سی کا اختلاف ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان نے بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ علاقے میں واقع ایک نالے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں ہوا، جس سے اس کے اوپر تعمیر ہونے والے نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک ایس...